Aap Bohat Kuch Kar Saktay Hen: Ashfaq Ahmad Zavia 3


ضرورت اس امر کی ہےکہ آپ اپنے آپ کو پہچاننے کے لیے تھوڑا سا وقت ضرور نکالیں، مگر آپ نے کسی کو بتانا نہیں ہے۔ آپ کو خود اپنی اینٹیں لے کر خود گارا لگا کے خود اپنی عمارت تیار کرنا ہے۔ آپ کو اللہ نے یہ صلاحیت دی ہے کہ آپ یہ ساری چیزیں بڑی آسانی کے ساتھ تیار کر کےاپنا بہت اعلٰی درجے کا پلازہ بنا سکتے ہیں۔ جس میں اور لوگوں کو بھی دعوت دے سکتے ہیں کہ وہ آکر رہیں۔ تو میں یہ درخواست کروں گا آپ سے، اللہ نے… آپ کو اچھے چہرے دیے ہیں اچھے ذہن دیے ہیں اچھی روحیں دی ہیں کہ آپ ضرور ایسا کام کریں۔ آرزوئیں تو ہیں۔ لیکن خود ہی ان کی راہ میں آپ کھڑے نہ ہوں۔ بار بار ان کا ڈھکنا اٹھا کر نہ دیکھیں، بار بار اس کیمرے کو کھول کر نہ دیکھیں کہ ریل کے اوپر کوئی ایمپریشن آیا ہے کہ نہیں۔ جب آپ نے ایک بات طے کر دی اپنے اور اپنے اللہ کے درمیان یہ طے کر دیا کہ یوں ہونا چاہیے، مجھے یہ چاہیے، پھر اگر اس کا فیصلہ میری خواہش اور میری مرضی کے خلاف بھی کرے تو مجھے منظور ہوگا، کیونکہ تو میرا اللہ ہے۔ تو پھر دیکھیے کہ اللہ بھی مہربان ہوگا اور وہ کہتا ہے باوجود اس کے اس کی خواہش کچھ ایسی پسندیدہ نہیں ہے، لیکن یہ پھر بھی اس کی ہے، اس انعامی بانڈ میں سے دو لاکھ تو نہ دیں 30 ہزار روپیہ ہی دے دیں، اور مل ہی جاتا ہے اور باوجود اس کے مل ہی جاتا ہے۔

زاویہ 3

از

اشفاق احمد

Advertisements

About NimdA

nothing

Posted on July 18, 2012, in اقتباس کولیکشن, اردو نثر. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: