Make Up Tips for Muslim Women: Sunehri Kirnen


ایک خاتون بڑھاپے کی منازل طے کررہی تھی مگر اس کا چہرا ہشاش بشاش اور انتہائی خوبصورت تھا- لگتا نہیں تھا کہ کہ وہ کسی بوڑھی عورت کا چہرہ ہے بلکہ وہ چہرے مہرے سے جوان عورت معلوم ہوتی تھی-
کسی نے پوچھا: آپ کی عمر لمبی ہوچکی ہے، بڑھاپے کے صحرا میں اپ کی زندگی کا سفر جاری ہے، مگر تعحب ہے کہ آپ کا چہرہ بہت ہی صاف و شفاف ہے- آخر آپ کیا طریقہ اختیار کرتی ہیں جس کے باعث آپ کا چہرہ جوان عورت… کا چہرہ معلوم ہوتا ہے؟
بوڑھی خاتون نے جواب دیا: بہن! میں وہ طریقہ استعمال کرتی ہوں، جس سے اکثر و بیشتر خواتین ناواقف ہیں- میں نے یہ نسخہ کائنات کے سب سے بڑے معالج سے لیا ہے جس کے استعمال کے بعد انسانی خواہشات ختم ہوجاتی ہیں، حالانکہ انسانی خواہشات کا لامتناہی سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آتا-
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:

“اگر ابن آدم کو دو وادیاں سونے اور چاندی کی مل جائيں تو وہ تیسری وادی کی خواہش کرے گا- بات یہ ہے کہ ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی ہی بھرسکتی ہے”
(بخاری:6436، مسلم:1049)

میں بھی ہر روز میک اپ کرتی ہوں- میرے میک اپ کی تفصیل اس طرح سے ہے:

“میرے دونوں ہونٹوں پر حق غالب رہتا ہے، میری آواز کی گنگناہٹ ذکر و اذکار ہے- میری آنکھوں کا میک اپ غض بصر (نگاہ کی پستی) ہے- میرے دونوں ہاتھوں کی سجاوٹ احسان کرنا ہے- میرے قدموں کی خوبصورتی استقرار و استقامت ہے- میرے دل کا قرار حب الہی ہے- میری عقل کا سنگار حکمت و دانائی ہے- میرے نفس کی غذا اطاعت و فرمانبرداری ہے- میری خواہش کی انتہا ایمان ہے- یہی میرا میک اپ ہے جس کو اپنانے پر میرے چہرے کو یہ رونق نصیب ہوئی ہے جو آپ کے سامنے ہے”-

(اس کا مفہوم مجلۃ الفیصل:15/134 میں دیکھیں)
اقتباس: سنہری کرنیں
از: عبدالمالک مجاہد

 

 

 

Advertisements

About NimdA

nothing

Posted on July 25, 2012, in اقتباس کولیکشن, اردو نثر. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: