Great People. Great Deeds


حضرت سَیِّدُنا عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس ایک رجسٹر تھا جس میں وہ اپنے ہفتہ وار اعمال لکھا کرتے تھے۔ جب جمعہ کا دن آتا تو وہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے اور جس عمل کو (اپنے گمان میں) رضائے الٰہی کے لئے نہ پاتے تو خود کو درہ مارتے اور فرماتے، ”تم نے یہ کام کیوں کیا؟ ”جب آپ کا وصال ہوگیا اور لوگ آپ کو غسل دینے لگے تو دیکھا کہ آپ کی پیٹھ اور پہلوؤں پر کوڑوں کے نشانات تھے۔

(درۃ …

الناصحین ،المجلس الخامس والستون ،ص۲۹۳)

اسی طرح ایک مرتبہ حضرت سَیِّدُنا عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا، ”اگر مجھے جنت اور جہنم کے درمیان لایا جائے اور یہ معلوم نہ ہو کہ مجھے دونوں میں سے کس میں ڈالا جائے گا؟ تو میں وہیں راکھ ہو جانا پسند کروں گا ۔”

(حلیۃ الاولیاء ، ذکر الصحابۃ من المھاجرین ، ج۱،ص۹۹، رقم الحدیث۱۸۲)

امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک مرتبہ فجر کی نماز پڑھائی، آپ اس وقت غمگین تھے اور اپنا ہاتھ الٹ پلٹ کر رہے تھے پھر فرمانے لگے کہ ”میں نے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے صحابہ رَضِیَ اللہ تعالٰی عَنہم کو دیکھا ہے لیکن آج ان جیسا کوئی نظر نہیں آتا۔ ان کی صبح اس حال میں ہوتی تھی کہ بال بکھرے ہوتے، رنگ زرد ہوتا، چہرے پر گردو غبار ہوتا، ان کی آنکھوں کی درمیانی جگہ بکریوں کی رانوں کی طرح ہوتی، ان کی راتیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قیام اور سجدے میں گزرتیں، وہ قرآن پاک کی تلاوت کرتے، اپنی پیشانی اور پاؤں پر باری باری زور ڈالتے۔ صبح ہوجاتی تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہوئے اس طرح کانپتے، جس طرح ہوا کے ساتھ درخت کے پتے ہلتے ہیں اور ان کی آنکھوں سے اتنے آنسو بہتے کہ ان کے کپڑے تر ہوجاتے ۔” پھر فرمانے لگے ”اللہ کی قسم! میں گویا ایسی قوم کے ساتھ ہوں جو غفلت میں رات گزارتے ہیں ۔” اتنا کہہ کر آپ کھڑے ہوگئے اور اس کے بعد کسی نے آپ کو ہنستے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ ابن ملجئم نے آپ کو شہید کردیا ۔

(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۲۶

 

 

 

Advertisements

About NimdA

nothing

Posted on August 5, 2012, in اردو نثر. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: