Teeqa BadMaash: Zero Point By Javed Chaudhry


 

تم یقین کرو ، ہمارے محلے کی استانیاں اور ماسٹر کبھی غیر حاضر نہیں ہوئے-

ڈسپنسری کا ڈاکٹر کبھی لیٹ نہیں ہوا، خاکروب نے کبھی چھٹی نہیں کی ، ہماری نالیاں کبھی گندی نہیں رہیں ہمارے کوڑے دانوں نے کبھی بدبو نہیں چھوڑی، ہمارے بجلی کے تار کبھی نہیں ٹوٹے، ہمارے ٹیلیفون کبھی بند نہیں ہوئے، گیس لیک نہیں ہوئی، دائی نے کبھی نخرہ نہیں کیا، ناموں کا اندراج کرنے والے کلرک نے کبھ…
ی پیسے …

نہیں لئے-

حفاظتی ٹیکوں والوں نے “فرلو” نہیں لگایا اور ٹونٹیوں سے کبھی ہوا خارج نہیں ہوئی-

کیوں؟

کیونکہ لوگ جانتے ہیں یہ طیفے بدمعاش کا علاقہ ہے اور اگر طیفے کا میٹر پھر جائے تو وہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بندہ چیر دیتا ہے-”

“ہاں تو تم کہتے ہو کہ معاشرے میں سارا بگاڑ ہم نے پھیلا رکھا ہے-

نہیں باؤ نہیں …. یہ سارا گند شریف لوگوں کا پھیلایا ہوا ہے،

ہم تو اپنے گھروں ، اپنے ہمسایوں کے گھروں کی حفاظت کر رہے ہیں، تم ذرا خود ایمان سے بتاؤ اگر کسی محلے میں اوباش لڑکے روز کسی لڑکی کو تنگ کرتے ہوں اور محلے کا مولوی ان کو روک کر کہے

” تم لوگ کل ادھر آے تو میں تمہاری ٹانگیں توڑ دوں گا-”

تو کیا وہ لڑکے اپنی حرکتوں سے باز آجائیں گے ، نہیں وہ لڑکے کل پھر اس لڑکی کے پیچھے آئیں گے-

کیوں؟

کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مولوی شریف آدمی ہے ،وہ کبھی ٹانگیں نہیں توڑ سکتا-

لیکن اگر طیفا بدمعاش ان لڑکوں کو روک کر صرف ایک بار کہہ دے ، تم میں سے کل کوئی ادھر نہ آے، تو وہ لڑکے پوری زندگی اس گلی کا رخ نہیں کریں گے-

کیوں ؟

کیونکہ وہ جانتے ہیں یہ طیفے بدمعاش کا علاقہ ہے اور اگر طیفے کا میٹر پھر جائے تو ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بندہ چیر دیتا ہے-”

“ہاں باؤ ! جو شرافت کسی ایک اوباش شخص کا راستہ نہ روک سکے وہ شرافت نہیں بیماری ہوتی ہے، بزدلی، کمزوری اور منافقت ہوتی ہے-”

“ہاں باؤ! جب شریفوں کو شرافت بیمار بنا دیتی ہے تو بدمعاشوں کی بدمعاشی ہی معاشروں کی حفاظت کرتی ہے-”

طیفے بدمعاش نے چٹکی بجا کر راکھ جھاڑی اور ناک آسمان کی طرف اٹھا کر نتھنوں سے دھواں اگلنے لگا-

از جاوید چودھری ، زیرو پوانٹ، عنوان: طیفا بدمعاش

 

 

 

 

Advertisements

About NimdA

nothing

Posted on August 30, 2012, in اقتباس کولیکشن. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: