شاہ روم ہرقل نے حضرت امیر معاویہ رض کو چند سوالات لکھ بھیجے کہ ان کا جواب دو


 

شاہ روم ہرقل نے حضرت امیر معاویہ رض کو چند سوالات لکھ بھیجے کہ ان کا جواب دو:

1: وہ کون سے شے ہے جس سے ہر شے ہے، اور وہ کون سی شے ہے جو لا شے (کچھ نہیں) ہے؟
2: چار چيزيں ہیں جن میں روح تو ہے لیکن ان چاروں کا وجود ماں کے رحم اور باپ کی پیٹھ میں نہیں تھا؟
3: وہ کون تھے جن کی پیدائش بغیر باپ کے ہوئي؟

4: اس آدمی کا کیا نام ہے جس کی پیدائش بغیر ماں کے ہوئی؟
5: قوس قزح کیا چيز ہے؟ (قوس قزح = ست رنگی کمان جو برسات کے دنوں میں آسمان پر دکھائی دیتی ہے)
6: وہ کون سا درخت ہے جو بغیر پانی کے اگتا ہے؟
7: وہ کون سے چيز ہے جو سانس لیتی ہے لیکن اس کے اندر روح نہیں ہوتی؟
8: آج، گزشتہ کل، آئندہ کل، اور آئندہ کل کے بعد؟

حضرت معاویہ رض نے ان سوالات پر عبداللہ بن عباس رض کا جواب پاکر ہرقل کو لکھا:

1: وہ شے جس سے ہر شے ہے، “پانی” ہے- اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
[ وجعلنا من المآء کلّ شی حیّ] “اور ہم نے پانی سے ہرزندہ چيز پیدا کی-” (الانبیاء:21/30)
اور وہ شے جو لا شے (کچھ بھی نہیں ہے)، وہ “دنیا” ہے جو ختم ہونے والی اور زوال پذیر ہے-

2: وہ چار چيزيں جن میں روح تو ہے لیکن ان چاروں کا وجود ماں کے رحم اور باپ کی پیٹھ میں نہیں تھا، یہ ہیں:
(1) آدم علیہ السلام (2) حوا علیہ السلام (3) صالح علیہ السلام کی اونٹنی (4) اسماعیل علیہ السلام کا مینڈھا-
3: حضرت مسیح علیہ السلام کی پیدائش بغیر باپ کے ہوئی

4: حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش بغیر ماں کے ہوئی

5: قوس قزح اللہ تعالی کی طرف سے بندوں کو غرقاب ہونے سے “امان” ہے-

6: بغیر پانی کے اگنے والا درخت “یقطین” ہے جسے اللہ تعالی نے یونس علیہ السلام کے اوپر اگایا تھا- اللہ تعالی کا ارشاد ہے: [ و انبتنا علیہ شجرۃ مّن یّقطین] “اور ہم نے یونس پر سایا کرنے والا ایک بیل دار درخت اگایا”- (الصافات: 37 /146)
7: وہ چيز جو سانس لیتی ہے لیکن اس کے اندر روح نہیں ہے، وہ “صبح ” ہے- اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
[ والصّبح اذا تنفّس] ” اور قسم ہے صبح کی جب کہ اس نے سانس لیا-” ( التکویر: 81/18)

8: جہاں تک آٹھویں سوال کا تعلق ہے توآج “عمل” ہے، گزشتہ کل “مثال” ہے، آئندہ “موت” ہے اور آئندہ کل کے بعد “مشکل الحصول آروو اور امید ہے”-

سنہرے حروف از عبدالمالک مجاہد

 

Advertisements

About NimdA

nothing

Posted on October 6, 2012, in اردو نثر. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: