Ashfaq Ahmad Baba Sahib


ًایک دفعہ ایک شخص دہلی سے اجودھن کی طرف روانہ ہوا تا کہ وہاں جا کر شیخ السلام بابا فرید گنج شکر کی خدمت میں تائب ہو ، راستے میں ایک لڑکھڑاتی ہوئی مطربہ اس کے ساتھ ہو گئی –

وہ مطربہ بہت چاہتی تھی کہ اس شخص کے ساتھ اس کا تعلق ہو جائے – اور وہ اسے پھانس کر اپنے راستے پر لگا لے –

لیکن چونکہ وہ شخص سچی نیت کے ساتھ تائب ہونے کے لئے اجودھن جا رہا تھا اس لئے اس نے بد کار عورت کی طرف کوئی توجہ نہ دی –

راستے کی منزلوں میں سے ایک منزل پر ایسا بھی ہوا کہ وہ شخص اور مطربہ دونوں ایک بگھی میں سوار ہوئے ، وہ مطربہ آگے کھسک کر اس شخص کے نزدیک ہو گئی –

اب چونکہ دونوں کے درمیاں کوئی حجاب مانع نہ تھا ، اس لئے اس حالت میں اس شخص کا دل چاہا کہ اس مطربہ سے بات کرے یا اس کی طرف اپنا ہاتھ بڑھائے –

یہ فیصلہ کر ہی رہا تھا کہ اس شخص نے دیکھا ایک آدمی آیا اور اس کے منہ پر زور کا تھپڑ مارا اور کہا تم توبہ کی نیت سے بابا فرید کی خدمت میں جا رہے ہو یہ کیا حرکت ہے ؟

وہ شخص فوراً متنبہ ہوگیا ، اور اس کے بعد اس نے اس عورت کی طرف نہ دیکھا نہ کسی قسم کی توجہ دی –

الغرض جب وہ شیخ السلام بابا فرید گنج شکر کی خدمت میں پہنچا تو سب سے پہلی بات جو بابا فرید گنج شکر نےان سے کی ، وہ یہ تھی کہ خدا تعالیٰ نے اس مشکل وقت میں آپ کی بڑی نگہداشت کی –

یہ پڑھ کے اب میں سوچ رہا تھا بھلا یہ کس طرح سے ممکن ہو سکتا ہے ایک چنچل ، نٹ کھٹ ، شوخ مطربہ ایک جوان آدمی کے اتنے قریب بیٹھی رہے اور جوان رعنا کی جبلت اپنے پورے پنجے کھول کر اس پر حاوی نہ ہو –

کیسی ناقابل یقین اور انہونی سی بات ہے کہ وہ رتھ میں دو راتیں اور ایک دن کا طویل سفر گزار کر ویسے ہی دھلے دھلائے بر آمد ہو جائیں –
ان مرشدوں ، شیخوں ، خواجوں ، مخدوموں اور درویشوں کی زندگیوں میں ایسا ہوتا ہے تو ہمیں معلوم نہیں –
معلوم ہو بھی تو ہمیں یقین نہیں –
یقین ہو بھی جائے تو ہمارا اندر نہیں مانے گا –

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٣٠٥

Advertisements

About NimdA

nothing

Posted on December 9, 2012, in اقتباس کولیکشن. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: